مصر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26.363 ارب ڈالر

138

مصر نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 26.363 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوری کے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ملکی ذخائر بڑھ کر26.363 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو 31 دسمبر کو 24.265 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر میں حکومت نے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت نومبر میں بڑی مقدار میں مصری پونڈ مارکیٹ میں داخل کیے جس کی بنیاد پر اسے آئی ایم کی جانب سے 12 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے میں مدد ملی۔