انڈسٹریز قطر کے خالص منافع میں 63 فیصد کمی

164

قطر کے اہم کاروباری گروپ ’’ انڈسٹریز قطر ‘‘ نے کہا ہے کہ 2016 ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 63 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ مصنوعات کے نرخوں میں کمی ہے۔

پیٹرو کیمیکلز، دھاتوں اور کھاد کی صنعتوں کے مالک گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اکتوبر سے نومبر کے دوران اس کا خالص منافع 230 ملین ریال (63.2 ملین ڈالر) رہا جو 2015 ء کی چوتھی سہ ماہی کی نسبت 63 فیصد کم ہے۔انھوں نے بتایا کہ 2016 ء کا مجموعی خالص منافع 2.96 ارب ریال رہا جو 2015 ء کے خالص منافع (4.47 ارب ریال ) سے کہیں کم ہے۔