مشفق الرحیم کو تین ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 78 رنز درکار

126

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم کو ٹیسٹ میں تین ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 78 رنز درکار ہیں۔

توقع ہے کہ مشفق الرحیم بھارت کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے، اس طرح وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے بنگلہ دیشی کرکٹر بن جائیں گے۔ 29 سالہ مشفق الرحیم اب تک 51 میچوں کی 94 اننگز میں 2922 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین سکور 200 ہے جو انہوں نے بھارت کے خلاف بنایا تھا۔ تمیم اقبال 3430 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔