سعودی عرب کی اقتصادی شرح نمو 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر

142

ماہرین نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران سعودی عرب کی تیل سے ہٹ کر اقتصادی شرح نمو 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی جس کی وجہ حکومت کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری ہے۔

مختلف کمپنیوں کی جاری کردہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران ملک کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس بڑھ کر 56.7 پوائنٹ رہا جو دسمبر میں 55.5 پوائنٹ رہا تھا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے پچھلے سال کے دوران تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث آمدنی میں کمی کی وجہ سے شعبہ تعمیرات اور نجی شعبے کی کمپنیوں کو قرضوں کی ادائیگی روکے رکھی۔

تاہم اکتوبر میں 17.5 ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز کے اجراء سے آمدنی کے بعد نومبر اور دسمبر میں ان شعبوں کو 100 ارب ریال(27 ارب ڈالر) کے قرضے فراہم کیے گئے جبکہ مزید 30 ارب ریال کی ادائیگی بھی جلد کردی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے سرمایہ مارکیٹ میں لانے سے کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملی اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی اس کے علاوہ کرنسی پر دباؤ کی صورتحال میں کمی آئی۔