مخدوم علی خان کی رخصتی کی درخواست منظور

243

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کی عمومی رخصتی کی درخواست قبول کر لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاناما کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کی عمومی رخصتی کی درخواست مشروط طور پر منظور کر لی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے مطابق اگر اس دوران پاناما کیس سماعت کے لئے مقرر کیا گیا تو رخصت کی درخواست موثر نہیں ہو گی ۔

واضح رہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے آج صبح ذاتی مصروفیات کی بنا پر بارہ دن کی رخصتی کی درخواست جمع کرائی تھی۔