افغانستان:سپریم کورٹ کے باہر خودکش حملہ،20افراد ہلاک،45 زخمی 

187

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور45 زخمی ہوگئے۔

منگل کو افغان میڈیاکے مطابق دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے باہرکار پارکنگ میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور45 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے دستے اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے چھٹی کے بعد دفاتر سے نکلنے والے سپریم کورٹ کے عملے کونشانہ بنایا۔تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔