ملکی ترقی کیلئے بزنس ایجوکیشن بہت ضروری ہے،احسن اقبال

147
ماہ4 کا بجٹ پیش کرتے تو معاشی بے یقینی ہوجاتی، احسن اقبال
ماہ4 کا بجٹ پیش کرتے تو معاشی بے یقینی ہوجاتی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے بزنس ایجوکیشن بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے، تعلیمی ترقی کسی ملک کی ترقی،تعلیمی،سماجی، ذہنی اور انسانی مہارتوں کیلئے اہم ہے، پیداوار اور ترقی ملکی خوشحالی کیلئے تعلیمی سرمایہ اہم ہے۔

چوتھی ڈینز اینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس بعنوان بزنس ایجوکیشن اور اس کا پس منظر ، اکٹھے اورالگ الگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت منعقد ہوئی اور نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے یہ زندگی کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزنس ایجوکیشن بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی کسی ملک کی ترقی،تعلیمی،سماجی، ذہنی اور انسانی مہارتوں کیلئے اہم ہے جو معاشرے کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تا ہم تعلیم و ترقی کیلئے سرمایہ کاری لازم و ملزوم ہیں جبکہ نظر آنے والی ترقی بے کار ہے۔

انہوں نے زور دیا پیداوار اور ترقی ملکی خوشحالی کیلئے تعلیمی سرمایہ اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سال 2013 میں سیاسی ابتری، شدت پسندی اور توانائی بحران موجود تھے جو ملک کیلئے نقصان دہ تھے تا ہم موجودہ حکومت نے ان مشکلات پر قابوپا لیا ہے۔انہوں نے بیان کیا کہ بزنس سکولز کا کردار اقتصادی ترقی میں بہت اہم ہے چونکہ جدید معیشت کو استوار کرنے کیلئے یہ انسائی وسائل فراہم کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے بیان کیا کہ گلوبلائزیشن نے دنیا کو کئی طریقوں سے بدل دیا ہے جن میں متحرک، علاقایت اور برانڈنگ شامل ہیں۔ڈاکٹر مختار احمد نے کانفرنس شرکاء پر زور دیا کہ بزنس ایجوکیشن میں ملک کو درپیش مشکلات کا حل پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس سکولز کو بڑی تحقیقی بنیادپر کام کرنا ہو گا۔