کوہاٹ:زمین کے تنازع پر فائرنگ،1شخص جاں بحق،2زخمی

146

کوہاٹ کے علاقے شکردرہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے موقعے سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کونسلر سعید خان کے نام سے ہوئی ہے ۔ جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقعے سے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے ۔