بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان اشفاق زخمی ہو گیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے ۔