سعودی عرب سے گزشتہ 4ماہ کے دوران39ہزار پاکستانی بے دخل کیے گئے۔پاکستانیوں کواقامتی اورکام سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر بے دخل کیاگیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کئی پاکستانی داعش کی کارروائیوں میں ملوث بھی پائیگ ئے۔منشیات فروشی،چوری،جعل سازی اورتشددپرکئی پاکستانی گرفتا رہوئے
۔چیئرمین سیکورٹی کمیٹی برائے شوری نے پاکستانی شہریوں کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔عبداللہ السدون نے کہا ہے کہ سعودی عرب آنیوالیافرادکی جانچ پڑتال کیلیے پاکستانی حکام سے رابطہ کیاجائے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے شبہے میں 82 پاکستانی سعودی جیلوں میں ہیں۔