مبہم تفصیلات پر عمران خان اور چوہدری نثار سمیت 85ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری

125

قومی اسمبلی کے 85 ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان ، چوہدری نثار سمیت 85 ارکان قومی اسمبلی کے گوشوارے مبہم نکلے پر تمام ارکان سے اثاثوں کی وضاحت مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مبہم تفصیلات جاری کرنے والے ارکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں کہ وہ مفصل تفصیلات الیکشن کمیشن کو جاری کریں۔  جن ایم این ایز کے گوشوارے مبہم پائے گئے ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، شیخ رشید ، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب ، شاہد خاقان عباسی ، اکرم درانی ، طارق فضل چوہدری، علی خان شامل ہیں جنھیں نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ اس سے قبل غلام سرور، آفتاب شیرپاؤ، امیر حیدر ہوتی اور شیخ آفتاب کو بھی نوٹسز جاری کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بعض ارکان اسمبلی نے نوٹسز کے جواب میں مطلوبہ تفصیلات فراہم کر دی ہیں لیکن زیادہ تر اراکین وہ ہیں جنہوں نے ابھی تک تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ارکان کی فراہم کردہ تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔