واہگہ بارڈر کے راستے 500 بیلزکا پہلا درآمدی آرڈر پاکستان پہنچ گیا

196

بھارت سے کپاس کی درآمد کا آغاز ہو گیا۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق بھارت سے 500 بیلز کا پہلا درآمدی آرڈر پاکستان پہنچ گیا جو واہگہ بارڈر کے راستے ملک میں لایا گیا ہے۔

بدھ کو کاٹن جنرز فارم کے چیئرمین احسان الحق  نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھارتی کپاس سمندری راستے سے درآمد کی جاتی تھی مگر اب واہگہ بارڈر سے کپاس کی درآمد سے پیداوری لاگت میں کمی واقع ہو گی جس سے صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت سے درآمد ہونے والی کاٹن بیلز کھلے ٹرکوں میں واہگہ بارڈر تک لائی جا رہی ہیں جہاں سے انہیں کنٹینرز میں منتقل کر کے پنچاپ کی ٹیکسٹائل ملوں کو فراہم کیا جائے ۔