پاک بحریہ کی چار ر وزہ کثیر القومی امن مشقیں 10فروری سے شروع ہوں گی

186

پاکستان نیوی کی کثیرالقومی بحری مشقیں ” امن ” دس فروری سے شروع ہوں گی جو 14 فروری تک جاری رہیں گی۔کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی  نے کہا ہے  کہ  مشقوں میں امریکا ،روس،چین کے دستے حصہ لے رہے ہیں ، مشقوں سے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ ہوگا۔

بدھ کوکمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امن 2017 مشقوں سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ مشق میں 36ممالک شرکت کریں گے اس کا مقصد بحری خطرات سے نمٹنا اور بین الاقوامی سطح پر بحری فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور روابط پیدا کرناہے۔ بھارت جارحانہ رویہ ترک کرے پاکستان غافل نہیں خطے میں امن کا استحکام چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ پوری دنیا کے لیے اہمیت رکھتاہے،دنیا کے تیل کا بڑا حصہ اس خطے سے گزرتاہے۔