سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کے لئےخطرہ ہے،آرمی چیف

141

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے ، نتائج کے حصول تک دہشتگردی کے خلاف اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والےبیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے اظہار یکجہتی کیا ۔ کور کمانڈرزکانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے انسداد دہشتگردی اور انٹیلی جنس آپریشنز میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلیے سنگین خطرہ ہے، دہشتگردی کیخلاف آپریشنزمطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھے جائیں۔