گلگت بلتستان میں گلیشیر سر کرنے کا معاملہ،ریسکیوٹیمیں روانہ

292

گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے گاؤں ارندو میں گلیشیر آبادی کی جانب سرکرنے کے واقعہ پر ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

گلیشیر سرکنے اور برفانی تودے سے متعدد گھروں کے دبنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ برفانی تودے میں دب کرسیکڑوں جانورہلاک ہوگئے ہیں۔

کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب کا کہنا ہے کہ آج ریسکیو ٹیم شگر سے پیدل ارندو گاؤں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جو دو سے تین روز میں اپنی منزل کی جانب پہنچ جائیں گی۔ ٹیم کے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا بھی روانہ کی جائیں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد اور اسکردوکے درمیان آج چھٹے روز بھی پروازیں معطل ہیں تاہم اسکردو ایئرپورٹ کے رن وے سے برف ہٹالی گئی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہوتے ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔