عمران خان اور حمزہ شہباز کو اظہاروجوہ کے نوٹس جاری

121

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ای سی پی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کیخلاف ریٹرننگ افسران نے رپورٹ بھجوائی تھی ، عمران خان نے24اگست کوجہلم میں جلسہ کیا تھا جبکہ حمزہ شہباز نے 22 اگست کو پابندی کے باوجود جہلم کادورہ کیا تھا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 63 اور  پی پی 162 میں ضمنی انتخابات 31 اگست کو ہوئے تھے۔