عمران خان ہمارا مقابلہ الزامات سےنہیں ترقی سے کریں،طلال چودھری

137
اگلا انتخاب جیت کر نواز شریف کی واپسی ممکن بنائینگے،چلال چودھری
اگلا انتخاب جیت کر نواز شریف کی واپسی ممکن بنائینگے،چلال چودھری

مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ الزامات سے نہیں ، ترقی سے کریں ، عمران خان ، نواز شریف کی مقبولیت اور ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں۔

بدھ کو مسلم لیگی رہنما طلال چودھری نے یہ بات کراچی میں ہونے والی عمران خان کی پریس کانفرنس میں حکومت پر الزامات کے جواب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وہی گھسی پٹی باتیں کی ہیں ، کیا کراچی میں پہلے سے زیادہ امن قائم نہیں ہوا؟ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورا وقت الزام تراشی میں صرف کیا ہے۔ کے پی کے میں کرپشن عروج پر ہے ، تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ اور وزرا پر کرپشن کے الزامات ہیں ۔ ہم وہاں کرپشن ختم کرینگے۔ خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت مسلم لیگ( ن )کی ہوگی۔