سکھیکی:تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے دوبچیاں جاں بحق،میاں بیوی زخمی

172

حافظ آباد کے قصبہ سکھیکی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائےکل سوار دو بہنیں جاں بحق جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سکھیکی کا رہائشی غلام حسین اپنی بیوی عنصر بی بی اور دو بیٹیوں ایمن اور عائشہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نہر رکھ برانچ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار کر بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں کم سن ایمن اور اسکی بہن عائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ غلام حسین اور اسکی بیوی عنصر بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر آر ایچ سی سکھیکی منتقل کر دیا گیا ۔ ٹرک ڈرائیو موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا تفتیش شروع کر دی ہے ۔