کرس لن انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر

158

آسٹریلوی بلے باز کرس لینن فٹنس مسائل کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کرس لینن ٹریننگ کے دوران گردن کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ رواں ماہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

بین ڈنک کی حالیہ بگ بیش لیگ میں کارکردگی شاندار رہی اور وہ ایونٹ میں ٹاپ سکورر رہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 فروری سے شروع ہوگا۔