غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے2 فلسطینی شہید

240

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ پر راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فورسز نے مصر سے ملحقہ سرحد کے قریب جنوبی غزہ کی آبادی پر راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جب کہ پانچ زخمی ہوگئےہیں۔

واضح رہے چند روز قبل بھی اسرائیلی فوجیوں نے حماس کو نشانہ بنانے کے بہانے فلسطینی شہریوں پر گولہ باری کی تھی۔ اس گولہ باری اور بمباری کے نتیجے میں بھی کئے افراد زخمی ہوگئے تھے۔