امریکہ آنے پر پابندی لگانے کا قانونی اختیار حاصل ہے، ٹرمپ

187

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ امریکہ کی عدالتیں بھی سیاسی ہو گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس سربراہان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وفاقی اپیل کورٹ میں مسلم اکثریت والے 7 ممالک کے شہریوں پر پابندی کے بارے میں نظرثانی کی سماعت باعث شرم ہے، یہ سب کچھ سیاسی وجوہات کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگانے کا انہیں جو قانونی اختیار حاصل ہے وہ اتنا واضح ہے کہ ایک ہائی سکول کے طالبعلم کیلئے اسے سمجھنا مشکل نہیں ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سفری پابندی اٹھانے کا فیصلہ امریکہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔