شامی اور ترک فوجوں کے درمیان جھڑپ

187

شام اور ترکی کے سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

شامی حکومت کے مخالف ایک متنازعہ انسانی حقوق کے ایک مرکز نے خبردی ہے کہ شام کے صوبہ حلب کے الباب شہر کے قریب شامی اور ترک فوجوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ جب سے ترکی نے بغیر اجازت اپنی فوج شام کے اندر اتاری ہے دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان یہ پہلی جھڑپ ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج نے الباب شہر کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے وسیع فوجی کارروائی شروع کردی ہے۔شامی فوج کی کارروائی کے دوران دہشت گرد عناصر الباب کے مضافات میں واقع دو دیہاتوں سے فرار کرگئے ہیں۔

شامی حکومت کے مخالف گروہ فری سیرین آرمی کے سیاسی ونگ کے عہدیدار محمد عبداللہ نے کہا ہے کہ شامی اور ترک فوجوں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ترک فوج الباب شہر میں داخل ہوئی۔فری سیرین آرمی کو ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ اس جھڑپ میں ترکی کے پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ ترک فوج کی دو بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔