کابل:لشکرگڑھ میں کار بم دھماکہ،7افراد ہلاک ،20 زخمی

231

افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکر گڑھ میں کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے شہر لشکر گڑھ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔دھماکے کےفوری بعد سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن شروع کرتے ہوئے دھماکے میں ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اس لئے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے ۔ دوسری طرف سے سیکورٹی فورسز نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔