مسلم کینڈین خاتون کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا

229

امریکی پولیس نے مسلم کینیڈین خاتون کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

خبروں کے مطابق مذکورہ مسلم خاتون پچھلے بیس برس سے امریکہ جاتی آتی رہیں ہیں تاہم اس بار ان کے موبائل فون میں نماز جماعت کی تصاویر ملنے کے بعد امریکی پولیس نے انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ اور غیر انسانی اقدامات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق، اس سے پہلے ایک امریکی نوجوان کو دوران پرواز ٹیلی فون پر عربی میں بات کرنے کی وجہ سے، سفر جاری رکھنے سے محروم کردیا گیا تھا اور امریکی ایئرلائن کے حکام نے اسے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے سات مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق احکامات کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔