میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزائیں ملیں گی، شہریار خان

162

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہےکہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کومثالی سزائیں ملیں گی۔

شہریار خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ اور برطانوی عدالتوں نے میچ فکسنگ کرنے والوں کے لئے سزاؤں میں نرمی کی ہے لیکن پاکستان میں میچ فکسنگ کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ انکا کہنا تھاکہ گزشتہ روز معطل کیے گئے دونوں کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کے ثبوت ملے ہیں جس کے بعد ان کو معطل کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا ۔