شرجیل میمن کی ضمانت منسوخ،گرفتاری کا حکم

243

کراچی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں 14فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک بار پھر ناقابل وارنٹ ضمانت گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یاد رہے شرجیل میمن حفاظتی ضمانت پر تھے اور انکی وضاحتی ضمانت کی معیاد 31جنوری کو ختم ہو چکی ہے شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کا کیس زیر سماعت ہے۔