برازیل میں فسادات اور ہنگاموں میں 1 سو سے زائد افراد ہلاک

206

برازیل میں پولیس اہلکاروں کی ہڑتال کے دوران ہنگامہ پھوٹ پڑا اور تشدد آمیز واقعات میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

پریس ٹی وی نے برازیل کے حکام کے حوالے سے خبردی ہے کہ صوبہ اسپیریتوسانتو کے شہر ویٹوریا میں پولیس اہلکاروں کی ہڑتال کے دوران تشدد پھوٹ پڑا اور شدید جھڑپیں ہوئیں۔برازیل کے جنوب مشرقی شہر ویٹوریا میں جاری تشدد آمیز واقعات میں جو ایک ہفتے سے جاری ہیں1 سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

ویٹوریا شہر کے ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہڑتال کے پہلے5 روز کے دوران کم سے کم 110 افراد مارے گئے ہیں۔برازیل کے ویٹوریا شہر کی پولیس کے اہلکار بہترتنخواہوں کے مطالبے کو لے کر گذشتہ سنیچر سے ہڑتال پر ہیں اور ان پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ بھی پولیس اسٹیشنوں کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں اور پولیس کی گاڑیوں کو وہاں سے نہیں نکلنے دے رہے ہیں۔