بھارت دوسری بار بلائنڈ ورلڈ کپ چیمپین بن گیا

131

دوسرے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت نے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی  قومی ٹیم کو فائنل میں 9وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا  سکی۔ بدر منیر 57 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔بھارت کی طرف سے پرکاش جیا رامائتھ نے ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز کھیلی  جبکہ اجے کمار ریڈی 43 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔بھارتی بلائنڈ ٹیم نے 198 رنز کا ہدف دیا ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پرکاش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پورے ایونٹ میں عمدہ بیٹنگ اور بالنگ کارکردگی دکھانے والی  قومی ٹیم فائنل میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 197 رنز یہ بنا سکی، بدر منیر 57 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان محمد جمیل نے 24 رنز سکور  ہی کر سکے ۔

بھارت کی جانب سے کیتن پٹیل اور جعفر اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 110 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اجے کمار 43 رنز بنانے کے رن آئوٹ ہوئے۔کیتن پاٹیل 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے  لیکن دوسرے اینڈ سے پرکاشا جیارامایا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ دنا وینکاٹیش نے ناٹ آئوٹ 11 رنزپر ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے اپنی ٹیم کو نو وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ چیمپیئن بھی بنوا دیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر سترہ اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بائولر بھارتی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔یاد رہے کہ  قومی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور لگاتار دس میچ جیتے جبکہ  بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں واحد شکست پاکستان کے ہاتھوں ہی ہوئی تھی۔