سعودی عرب کا فضائی غبارے کا ابتدائی تجربہ کامیاب

239

سعودی عرب نے اپنی سرحدوں کی نگرانی کے لیے فضائی غبارے کا ابتدائی تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اسے سعودی مملکت کی سرحدوں پر مسلح افواج کی معاونت کے لیے چھوڑا جائے گا۔

شہزادہ سلطان جدید ٹیکنیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اس فضائی غبارے کو تیار کیا ہے اور تجرباتی طور پر چھوڑا ہے۔ اس ادارے کے چیئرمین سامی الحمیدی نے بتایا ہے کہ اس میں رات اور دن کی روشنی میں دیکھنے والے کیمرے نصب ہیں۔یہ ریڈارز کے ساتھ منسلک ہوگا اور ایسے غباروں کی مدد سے سرحدوں پر کسی بھی مشتبہ سرگرمی کا سراغ لگایا جا سکے گا۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ کنٹرول روم میں فضائی غبارے کے ذریعے 360 درجے تک منظر کشی کی جا سکتی ہے۔ یہ مسلسل 14 روز تک اور زیادہ سے زیادہ 2 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے۔