ترکی:رئینا نائٹ کلب کا حملہ آور گرفتار

190

ترکی کے شہر استنبول کے رئینا نائٹ کلب پر نئے سال کے آغاز کے موقع پر حملہ کرنے والے حملہ آور عبدالقادر مشارپ اوف کو عدالت کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق استنبول انسداد دہشت گردی کی ڈائریکٹریٹ میں مشارپ اوف پر کاروائی مکمل ہو گئی ہے۔صحت کے کنٹرول کے بعد حملہ آور کو چاعلایان کے استنبول عدالت پیلس میں پیش کیا گیا اور اٹارنی دفتر کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتاری کی طلب کے ساتھ عدالت میں بھیج دیا گیا۔

عدالت نے داعش کے دہشت گرد کو، لا اینڈ آرڈر کو کالعدم کرنے ، مسلح دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور ارادی طور پر ایک سے زائد افراد کو قتل کرنے کے جرائم کے ساتھ گرفتار کر نے کا حکم صادر کیا ہے۔

واضح رہے کے نئے سال کے موقع پر استنبول کے رئینا نائٹ کلب پر مسلح حملے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حملہ آور عبدالقادر مشارپ اوف کو 16 جنوری کو استنبول کے علاقے ایسن یرت میں آپریشن کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔