پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام خاص خطرات کے پیش نظر ہے،آرمی چیف

231

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور انجیئنرز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام خاص خطرات کے پیش نظر ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجک پلان ڈویژن کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے ان کا استقبال کیا اور انھیں پاکستان کے اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ڈیولپمنٹ پروگرام میں شریک سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا، جن کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں اسٹرٹیجک پلانزڈویژن کااہم ترین کردارہے،ملکی دفاع میں انجینئرزاورسائنسدانوں کابھی اہم کردارہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔

انھوں نے اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل صلاحیتوں اور تربیتی معیار کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کی سیکیورٹی ریجم پر خاص طور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیاکہ ۔ اسٹریٹیجک پلان پرامن مقاصد اور سلامتی کیلئے ہے۔