حسن نصراللہ کی شام میں جنگ بندی کی حمایت

144

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ہم شام میں جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ہم شام میں ہر قسم کی جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ہم شام میں ہر قسم کے خون خرابے کو روکنے کے لئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کی مکمل حمایت کریں گے اور یہی موقف اسلامی جمہوری ایران کا بھی ہے، ایران نے ہمیشہ سے شام میں جنگ بندی کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شام میں جنگ بندی کی مخالفت نہیں کی ہے حالیہ آستانہ مذاکرات میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

سید حسن نے امریکی صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ٹرمپ کے جیتنے سے حزب اللہ خوف کا شکار ہے ، ہم سوائے اللہ کے کسی سے ڈرتے نہیں ہیں، ٹرمپ کے بیانات نے پوری دنیا میں امریکا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ، اس پر اہم ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ سابق صدر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر اوباما چہرے پر نقاب رکھ کر بات کرتے تھے۔