شام:الباب شہر میں داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت

179

شام میں جاری عسکری آپریشن ” فرات کی ڈھال ” میں شریک فورسز نے ویڈیو جاری کردی ۔ ویڈیو کے مطابق الباب شہر کے اندر سرنگوں کی موجودگی کو دکھایا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کو داعش تنظیم اپنی نقل و حرکت کے واسطے استعمال کرتی تھی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترک افواج اور شامی “جیش حر” کے گروپس شمالی شام کے شہر الباب کے بیچ و بیچ پہنچ چکے ہیں اور وہ جلد ہی حلب کے شمالی نواح میں داعش کے اس گڑھ پر کنٹرول حاصل کر لیں گے ۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل اس شہر میں کنٹرول حاصل کرنے کے واسطے ” فرات کی ڈھال ” میں شریک فورسز اور شامی حکومت کی فورسز کے درمیان مسابقت جاری ہے ۔