ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی جانب سے لاہور بم دہماکہ کی مذمت

265

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے لاہور بم دہماکہ کی شدید مذمت اور اسے انسانیت سے عاری دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کی کاروائی قراردیتے ہوئے معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ پُرامن احتجاجی مظاہرین پر دہشتگرد حملہ اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ملک میں امن امان کی حالت کو سبوتاژ اور پاکستان کے ازلی دشمن کی کاروائی ہے ، دہشتگردی کا جن کمزور ضرور ہوا ہے مگر ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا ہے، وقفہ وقفہ سے ملک کے مختلف شہروں میں دہشتگردوں کی کاروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دشمن ابھی تک اپنے مذموم اور ناپاک عزائم سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔ حکمران چین کی بانسری بجانے کی بجائے دہشتگردی اور ملک دشمن عناصر کو مکمل طور پر خاتمہ کرنے کیلئے کاروائیوں کو مزید تیز اور عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے لاہور بم دھماکہ میں جانبحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔