عراقی فوج کی فضائی کارروائی ، 60 دہشتگرد ہلاک

192

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ایک فضائی کارروائی میں 60 سےزائد دہشتگرد مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے حشدالشعبی کے تعاون سے عین الحصان اور جنوبی الشریعہ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 60 دہشتگرد ہلاک جبکہ کے ان کے زیر استعمال 15 بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ فوجی بیان کے مطابق فضائی حملے میں داعش کے راکٹ لانچر فائر کرنے والا ایک اڈہ بھی تباہ ہوا ہے ۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب داعش نے صوبہ نینوا کے علاقے کردستان میں واقع ایک گاؤن پر ڈرون حملہ کر کے 11 شہریوں کو ہلاک یا زخمی کر دیا ہے ۔

دوسری طرف داعشی دہشت گردوں نے صوبہ نینوا کے علاقے کردستان میں واقع ایک گاؤں پر ڈرون سے حملہ کرکے 11 عام شہریوں کو شہید یا زخمی  کردیاہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے تاحال سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے دسیوں علاقوں کو داعش سے آزاد کرالیا ہے۔