ایران کو محدود کرنے کی سخت ضرورت ہے،اسرائیلی وزیراعظم

219

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن ہاہو کا کہنا ہے کہ ایران کو محدود کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو محدود کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا اپنے دورہ برطانیہ  کے موقع پر کہنا تھا کہ میرا مقصد ایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی سربراہی میں متحدہ محاذ قائم کرنا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو نیتن یاہو کی برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایرانی جوہری پرگرام پر کھل کر بات چیت کی جائے گی۔ نیتن یاہو نے اس سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن میں برطانوی وزیراعظم کے ساتھ خطے کے مسائل اور ایران کے بڑھتے ہوئے خطرات کے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان دو ہفتے کے بعد ملاقات ہوگی جس میں دونوں رہنما ایران کے متعلق بات چیت کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ایران کے خلاف بیان کو بھی سراہا۔