روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لئے ملائیشین بحری جہاز چٹاگانگ پہنچ گیا

173

میانمار میں فوج کے کریک ڈاؤن سے بھاگ کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کے لئے ملائیشین بحری جہاز امدادی سامان لے کر چٹا گانگ کی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔

بنگلادیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پرچٹا گانگ کی بندرگاہ پر بنگلہ دیش کے سینیئر حکام اور ملائیشیا کے سفارتکار بھی موجود تھے۔1472 ٹن امدادی سامان جس میں خوراک ، کپڑے اور ادویات کو ٹرکوں کے ذریعے کو ضلع بوٹون میں تقسیم کرنے کے لئے لے جایا جائے گا جہاں ہزاروں روہنگیا مسلمان موجود ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج کے کریک ڈاؤن کے سے فرار ہو کر 70 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلا دیش پہنچے ہیں۔