مشرق وسطی کے تنازع کا دو ریاستی حل واحد راستہ نہیں،ٹرمپ

179

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے تنازعے کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ نہیں ہے، امن معاہدہ آخرکار فلسطینیوں اور اسرائیل کو خود ہی طے کرنا ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

تاہم امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تحمل سے کام لینے کے لیے بھی کہا۔ امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسا ہو لیکن اس حوالے سے ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔