روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6700 اور 7180 روپے پر بند

125

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 700 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 180 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 835 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 325 روپے پر بند ہوئے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ءکی 11 ہزار 861 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 375 روپے سے 7 ہزار 50 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ شہدادپور کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاﺅ 6 ہزار 375 روپے فی من رہے جبکہ ہارون آباد اور میاں چنوں کی روئی کی بالترتیب 800 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 7 ہزار 50 روپے فی من پر بند ہوئے۔

اسی طرح خان پور، رحیم یار خان، یزمان منڈی اور فاضل پور کی روئی کی بالترتیب 5 ہزار 861 گانٹھوں، 2 ہزار 600 گانٹھوں، 600 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے 7 ہزار روپے فی من رہے۔