پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کے معترف ہیں،یو ایس کمانڈر

193

کمانڈر یوایس نیول فورسزسینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی موجودگی خطے میں آزادانہ جہاز رانی کے لیے اہم ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر یو ایس نیول فورسزسینٹرل کمانڈ نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی نیول سروسز سینٹرل کمانڈ اور پاک بحریہ کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈریو ایس نیول فورسز نے ملاقات کے دوران امن 2017 مشقوں کے انعقاد کے اقدام کو سراہتے ہوئے پاک بحریہ کہ پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔

کمانڈر یو ایس نیول فورسز نے کہا کہ پاک بحریہ کی موجودگی سے خطے میں آزادانہ جہاز رانی آسان ہو گئی ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے پاک بحریہ کے اقدام قابلِ ستائش ہیں۔

اس موقع پر پاک بحریہ کلے سربراہ ایڈ مرل ذکا اللہ نے امن مشقیں 2017 میں امریکی نیوی کی شرکت پر کمانڈر یو ایس نیول فورس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید آلاتِ جنگی سے آراستہ فورس ہے جو خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔