ویلش اوپن سنوکر، پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر پہلے راﺅنڈ میں باہر

189

ویلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، انگلش کیوئسٹ نے اکبر کو پہلے راﺅنڈ میں شکست دی۔

ویلش اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ میچ میں انگلینڈ کے پروفیشنل کیوئسٹ پیٹر ایبڈن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمزہ اکبر کو 2 کے مقابلے میں 4 فریمز سے زیر کر کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔