قطراوپن ٹینس، شوئی ژانگ، سیبلکووا اور مونیکا پوئگ کوارٹرفائنل میں داخل

216

شوئی ژانگ، سیبلکووا اور مونیکا پوئگ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئیں۔

قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں چینی کھلاڑی ژانگ نے گربائن مگوروزا کو زیر کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں سیبلکووا نے پولوچنکووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، مونیکا پوئگ نے پوٹنٹسیوا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔