آرمی چیف سے سری لنکا نیوی کے کمانڈر کی ملاقات

153

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے سری لنکا نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل کمانڈر سری لنکن کے وجے گونارتنے نے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں ‘قربانیوں اور علاقائی سلامتی کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔