قوم پرسکون رہے، خون کے ایک ایک قطرے کا فوری حساب لیں گے،آرمی چیف

279

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم پرسکون رہے ، پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری حساب لیں گے ،فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

قوم کے نام اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی ،دہشتگردوں سے بھر پور اور فوری انتقام لیں گے ۔ دہشتگردی کرنے والوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔ کسی کیلئے بھی گریز کے پالیسی نہیں اپنائی جائے گی ۔ دہشتگردوں کو ہر صورت شکست دیں گے ۔ کسی دہشتگرد کو معافی نہیںدی جائے گی ۔ دشمن ایجنسیاں حملے کررہی ہیں ہم دفاع کریں گے اور جواب دیں گے ۔

ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ حالیہ دہشت گردکاروائیاں افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے کی جارہی ہیں ۔ دہشت گرد کاروائیاں افغانستان میں موجود دشمن قوتوں کے ایما پر کی جارہی ہیں ہم دفاع کریں گے اور بھر پور جواب دیں گے۔