مقبوضہ کشمیر، کولگام قتل عام کیخلاف سرینگر میں احتجاجی ریلی

202

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کولگام میں بے گناہ کشمیریوں کے حالیہ قتل کے خلاف حریت رہنماؤں اور کارکنوں نے سرینگر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس ، میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم اور جموں وکشمیر لبریشن فرنت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ عام شہریو ں کی ایک بڑی تعداد نے جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی۔

بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے خواجہ بازار کے نزدیک مارچ کے شرکا پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور انہیں آگے بڑھنے سے روکا۔ ریلی میں غلام نبی زکی، مشتاق احمد صوفی، شیخ عبدالرشید، محمد یاسین بٹ، محمد شفیع لون، محمد شفیع خان، غلام حسن میر، جعفر کشمیری اور دیگر شریک تھے۔