مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کل یوم سیاہ منایا جائے گا

159

حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں کل یوم سیاہ منایا جایے گا اور وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔

کشمیر میڈیا سروسز کی رپورٹس کے مطابق حریت کانفرنس نے نیا احتجاجی کلینڈر جاری کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کے خلاف وادی بھر میں اٹھائیس فروری تک مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔

حریت رہنماں کی اپیل پر جمعے کے روز بھارتی فورسزکےہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے وادی میں یوم مزاحمت منایا جائے گا۔