سول جج جوڈیشل میجسٹریٹ ملک عمران نے نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کاگردہ نکالنے والے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
جمعرات کو پولیس نے دو ملزمان کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مذید تفتیش درکار ہے لہذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزمان نے شیخوپورہ کے نوجوان کو نوکری دینے کا جھانسہ دیکر بلایا اور پھر اس کا گردہ نکال لیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔