پاکستان اسٹاک ایکسچینج 374پوائنٹس اضافے سے 49588پر بند

150

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 374.15 پوائنٹس کے اضافے سے 49588.30 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 82 ارب 39 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 543 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم خرید و فروخت میں 15 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار 790 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 19 کروڑ 51 لاکھ 28 ہزار 179 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49300، 49400 اور 49500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 374.15 پوائنٹس کے اضافے سے 49588.30 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 224.55 پوائنٹس کی تیزی سے 26857.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 297.88 پوائنٹس کا اضافہ رہا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 620.69 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 100.57 پوائنٹس کے اضافے سے 20271.21 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 133.61 پوائنٹس کی تیزی سے 17757.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 139.30 پوائنٹس کے اضافے سے 23489.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 415 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 260 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 135 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ہینوپاک موٹر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 77.75 روپے کے اضافے سے 1699 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 56 روپے کی تیزی سے 4426 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔

باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 150 روپے کی مندی سے 3950 روپے اور سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 45.22 روپے کی کمی سے 1472 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار عائشہ اسٹیل مل کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 26.15 روپے سے شروع ہو کر 27.38 روپے پر بند ہوئی جبکہ دوست اسٹیل لمیٹڈ کے 2 کروڑ 14 لاکھ 20 ہزار حصص کے سودے 15.10 روپے سے شروع ہو کر 15.94 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 26 کروڑ 32 لاکھ 60 ہزار 760 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 14 ارب 27 کروڑ 24 لاکھ 91 ہزار 195 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 97 کھرب 34 ارب 53 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار 930 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 16 ارب 93 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 473 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔