کراچی: قیوم آباد میں ٹرک الٹنے سے تین افراد جاں بحق

234

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بے قابو ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جمعرات کے روز کراچی کے مصروف ترین علاقے قیوم آباد پر ایک تیز رفتارٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر  فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا ۔ ٹرک پر ایک کنٹینر بھی لدا ہوا تھا جو کہ ٹرک الٹنے کے باعث گرگیا جس کی زد میں آکر تین شہری جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کی میتیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق افراد کے  لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ  انتظامیہ کو واقعے کی تحقیقات کرنے اور زخمیوں کو  ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔