سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے بھارتی منصوبوں سے آگاہ ہیں ، دفتر خارجہ

204

ترجمان  دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہےکہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے بھارتی منصوبوں سے آگاہ ہیں۔ بھارت کی اسلحے کی بےپناہ خریداری خطےمیں عدم استحکام کاباعث بن سکتی ہے۔

جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان  دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہناتھا کہ بھارت کے جوہری ہتھیار خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں جب کہ بھارت کو بے نقاب کرنے کا کام کرتے رہیں گے اور یہ پاکستان نے یہ معاملہ کئی فورمز پر اٹھا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اسلحے کی بےپناہ خریداری خطےمیں عدم استحکام کاباعث بن سکتی ہے اور انڈیا پاک چین اقتصادی راہدرای منصوبے کی کھل کر مخالفت کر رہا ہے جس کا اعتراف را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیوں نے بھی اپنے بیان میں کیا ہے اور ہم اپنے دشمن کے ہر منصوبے سے آگاہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

نفیس زکریا کا کہناتھا کہ جنرل نکلسن افغانستان میں دہشتگردتنظیموں سے متعلق رپورٹ دے چکے ہیں، ہم نے افغان ڈپٹی ہیڈمشن سےدہشتگردسرگرمیوں سے متعلق بات کی ہے اور انہیں جماعت الاحرار کے حوالے سے آگاہ کیا ہے جب کہ افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے اور جماعت الاحرار صرف افغانستان میں ہی موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے کہا ہے کہ دہشتگردعناصرکے خاتمےکیلیے اقدامات کی ضرورت ہے اور اے پی ایس سمیت کئی دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پڑوسی ملک کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ماسکواجلاس کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہناتھا کہ اجلاس میں افغانستان کےمسئلےاور حل کی علاقائی جہتوں پربات ہوئی اور تمام شرکاء نے افغانستان میں امن کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔